Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قائم مقام گورنر کو آئین کسی بھی بل پر دستخط سے نہیں روکتا، سپیکر ملک احمد خان کی رولنگ

Published

on

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر ملک محمد احمد خان نے رولنگ دی کہ ہتک عزت بل پر رانا آفتاب کا نکتہ اعتراض صرف اخلاقی طورپر تھا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کوئی بھی قانون یا آئین کی شق سپیکر کو قائمقام گورنر کے طورپر بل پر دستخط کرنے سے منع نہیں کرتی۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے رولنگ دی کہ ہتک عزت بل پر رانا آفتاب کا نکتہ اعتراض صرف اخلاقی طورپر تھا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،کوئی بھی قانون یا آئین کی شق سپیکر کو قائمقام گورنر کے طورپر بل پر دستخط کرنے سے منع نہیں کرتی،میں نے ہتک عزت بل پر ستخط کرتے وقت مکمل طورپر قائمقام گورنر کی حیثیت سے کئے۔

سپیکر نے رولنگ دی کہ آئین کے تحت سپیکر جب قائمقام گورنر کے طورپر ذمہ داری نبھا رہا ہوتا ہے تو اس کو گورنر کے تمام آئینی اختیارات استعمال کرنا ہوتے ہیں،آئین کے آرٹیکل 260 اور 104 کے تحت قائم مقام گورنر کے پاس وہی اختیارات ہوتے ہیں جو گورنر پنجاب کو حاصل ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین