Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز، ٹیسٹ سکواڈ میں سرفرازاحمد ،حسن علی اور شاہین آفریدی کی واپسی

Published

on

PAK SQUAD ANNOUNCED FOR WEB

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کےاسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے،بیٹر  محمد ہریرہ، اور آل راؤنڈر عامر جمال  بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ شاہین آفریدی اور حسن علی اور  سرفراز احمد  بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ:

قومی کرکٹ  ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق ، محمد ہریرہ، محمد نواز،نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل،شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

سری لنکن کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا اعلان:

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ سری لنکن کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھا گیا ہے،ٹیم میں 4 اسپنرز، 4 فاسٹ باؤلرز، 6 بیٹرز اور 2 کیپر بلے بازوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کی پہلی سیریز:

یہ سیریز دونوں ٹیموں کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کی پہلی سیریز ہو گی، دو میچوں پر مشتمل اس سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کا کڑا امتحان ہو گا اور یہ سیریز جون، جولائی میں سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین