Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشز سیریز پہلا دن انگلینڈ کے بلےبازوں کےنام

Published

on

جوئے روٹ کی شاندار سنچری، نیتھن لائن کی 4 وکٹیں، ایشز سیریز کا پہلادن اختتام پذیر، انگلینڈ نے ایک بار پھر بیز بال کا جادو جگا ڈالا، جارحانہ بیٹنگ کر نے کے بعد پہلی اننگز 393 رنز پر ڈکلئیر کردی، جو ئے روٹ 118 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے بھی بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنالئے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر،انگلش ٹیم کی شاندار بیٹنگ ، پہلی اننگرز 393 رنز بنانے کے بعد ڈکلئیر کردی ہے،زیک کرولی 61،بین ڈکٹ، 12 ،اولی پوپ 31،ہیری بروک 32،جونی بیرسٹو 78، رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،کپتان بین سٹوکس صرف ایک رن بنا پائے، معین علی18 جبکہ اسٹیورٹ براڈ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جوئے روٹ نے پہلے دن عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کیرئیر کی 30 ویں سنچری داغ دی، وہ 118 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 393 پر ڈکلئیر کردی، آسٹریلوی ٹیم بھی بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین