Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز کے باہر پاکستان کے خلاف احتجاج کر رہی ہے،عطا تارڑ

Published

on

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ملک دشمن جماعت واشنگٹن میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کر کے ملکی مفادات سبوتاژ کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے،وزیراعظم ملک کے مسائل کا حل جلد چاہتے ہیں،پوری دنیا نے وزیرخزانہ کے انتخاب کو بہترین قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کےمفادات کیخلاف کام کررہی ہے،ملک دشمن جماعت اب آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ بیرونی و اندرونی خطرات سے بچایا ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت اندازمیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،عوام نے  مسائل کےحل کیلئے ہمیں  ایوان میں بھیجا ہے،وزیراعظم معاشی اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،وزیرخزانہ چاہتے ہیں ملک کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے،ہم سب کیلئے ملک پہلے اور سیاست بعد میں ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو چیزوں پر مکمل کمانڈ حاصل ہے،مالیاتی اداروں سے مذاکرات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذہب،مسلک کی بنیاد پر لوگوں کے حقوق کو سلب کیا جاتا رہا،اس حکومت کوتمام دوست ممالک نےویلکم کہاہے،ہم نے میثاق  معیشت کی بات تب کی جب ہم اپوزیشن میں تھے،ملک وقوم کی بہتری کیلئےجوکچھ ممکن ہوسکاوہ کریں گے،وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پر جامع ایجنڈا دیا ہے،ملکی سالمیت،بقا،عزت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی اور نہ آنےدیں گے۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ امریکا میں آئی ایم ایف بلڈنگ کے سامنے احتجاج کیا گیا،احتجاج کرنےوالوں کے ہاتھوں  میں 10 ہزار ڈالرکےبیگ،پاؤں میں 6ہزارڈالر کے جوتے تھے،امریکامیں لابسٹ فرم ہائرکرکےملک دشمنی کی جارہی ہے،کیا معیشت کو مزید استحکام نہیں دینا چاہئےٹیکس کم نہیں ہونا چاہئے،قوم کو بتائیں آپ کوکس بات پر اختلاف ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ مٹھی بھر بیرونی عناصر نے آئی ایم ایف کےسامنے احتجاج کیاکہ امدادنہ دی جائے،آپ ٹیکس بھی باہراداکررہے ہیں،پل بھی باہرکےپیسوں پر رہے ہیں،آئی ایم ایف سےکہا جا رہا ہے ہمارے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تب امداد دی جائے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. tempmail

    مارچ 15, 2024 at 10:38 شام

    I loved as much as you will receive carried out right here The sketch is tasteful your authored subject matter stylish nonetheless you command get got an edginess over that you wish be delivering the following unwell unquestionably come further formerly again as exactly the same nearly very often inside case you shield this hike

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین