تازہ ترین
انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریماڈ منظود انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نےرؤف حسن کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں روؤف حسن کے خلاف دہشت گردی کے تحت درج مقدمہ کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی،روؤف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سی ٹی ڈی نے روؤف حسن کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
وکیل علی بخاری نے کہا کہ روؤف حسن کو گزشتہ روز ایف آئی اے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا،ہمیں یہ کلیئرنس نہیں ہورہی کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کب کیا؟
پراسکیوٹر نے بتایا کہ روؤف حسن کو شامل تفتیش کل کرلیا گیا تھا، گرفتاری آج کی گئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ 30 جولائی کی ضمنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ روؤف حسن کو کچہری کے احاطہ سے ہی تفتیش میں شامل کرلیا گیا۔
وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کل ہی گرفتاری ڈال دی گئی تھی ،روؤف حسن گزشتہ 8 دنوں سے ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں،دہشتگردی کی ایف آئی آر میں روؤف حسن نامزد نہیں ہیں،نامزد ملزم کے بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔
وکیل علی بخاری نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ احمد وقاص جنجوعہ کو دہشت پھیلانے کے لیے 3 لاکھ دیے ہیں،پیسے ریکور کرنے کے لیے تو جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 32 بندوں کے موبائل واپس کرائے تھے،روؤف حسن کے موبائل فون ، لیپ ٹاپ سب ایف آئی اے کے پاس ہیں ، اسی بنیاد پر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان ناموں کی تفتیش کرنی جنہوں نے باوردی مواد دیے ہیں،ان ناموں کا پتا کرنے کے بعد ان بندوں کو پکڑنا ہے۔عدالت نے روؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد میں تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ تفتیش کے لیے روف حسن کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم نے نیٹ ورک کا انکشاف کیاجس پر تفتیش کرنی ہے، شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں رؤف حسن کو مقدمہ میں نامزد کیاگیا، شریک ملزم نے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش میں انکشاف کیا،بارود مہیا کرنے والے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش ابھی کرنی ہے،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ روف حسن کو 2 اگست کو عدالت پیش کیاجائے،رؤف حسن کی طبیعت کا خاص خیال رکھاجائے،روزانہ طبی معائنہ کیاجائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور