Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی کا 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں شاہ محمود قریشی کا نو مئی کے لاہور کے آٹھ مقدمات میں نو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے،تفتیشی کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے۔

پولیس نے استدعا کی تھی کہ ملزم کی جانب سے شوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ عدالت ملزم شاہ محمود قریشی سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین