Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کچھ لوگ کہتے تھے ہم آلو پیاز کے لیے حکومت میں نہیں آئے، ہم نے مہنگائی کم کی، مریم نواز

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اشیاء خور و نوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے۔پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے،اب ڈائریکٹ کسان کوسبسڈی دیں گے۔وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اورٹریکٹر وغیرہ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ پرائس کنٹرول اور دیگر امور کیلئے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔شہروں میں ہائبرڈبسیں لارہے ہیں اورنوجوانوں کو موٹر سائیکل دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو نرخ نیچے گرتے ہیں۔کچھ لوگ کہتے تھے ہم آلو پیاز کیلئے حکومت میں نہیں آئے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ دو سے چار مرلے کے پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے قرضے کی تجویز زیر غور ہے۔بے گھر لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے،دیہات میں پلاٹ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔نوازشریف آئی ٹی سٹی کیلئے چین سمیت دیگر ممالک رابطے کررہے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نوازشریف غریب آدمی کیلئے بہت کچھ کررہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پارلیمنٹرین سے مسلسل رابطہ خوش آئند اوراچھی روایت ہے۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اختراعی آئیڈیاز لے کر عوام کی فلاح وبہبود کے بہترین کام کررہی ہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں حنا پرویز بٹ، مرغوب احمد، کاشف پڈھار،محمد حسن ریاض، نعیم صفدر انصاری، غزالی سلیم بٹ، زاہد اکرم، طارق سبحانی، محمد سلمان نعیم،قاسم ندیم، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز اور بلال ذوالفقا ر علی کھوکھر شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین