Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

Published

on

Social media campaign against Justice Tariq Mehmood Jahangiri, contempt of court case set for hearing

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی چیلنج کردی گئی،میاں دائود ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی چیلنج کی گئی ہے، جسٹس جہانگیری کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت رٹ آف کو وارانٹو کے ذریعے چیلنج کی گئی ہے، رٹ آف کو وارنٹو میں سپریم کورٹ کے 1998 کے جسٹس سجاد علی شاہ کیس کو مرکزی قانونی بنیاد بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس جہانگیری کی وکیل بننے کی بنیادی قابلیت ایل ایل بی کی ڈگری غلط ہے،غلط ڈگری کی بنیاد پر جسٹس جہانگیری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت بھی دائر ہو چکی ہے،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے مطابق انہوں نے یونیورسٹی آف کراچی سے ایل یل بی کیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی پارٹ ون کو منسوب انرولمنٹ نمبر 5968 امتیاز احمد نامی شہری کا ہے،پارٹ ون کی مارک شیٹ پر نام طارق جہانگیری ولد محمد اکرم لکھا ہوا ہے،یونیورسٹی کی ٹیبولیشن شیٹ پر درج انرولمنٹ نمبر 5968 بھی امتیاز احمد کی بجائے طارق جہانگیر کو منسوب ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پارٹ ون اور پارٹ ٹو پر کالج کا نام گورنمنٹ اسلامیہ کالج لکھا ہوا ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو منسوب پارٹ ٹو پر انرولنمنٹ نمبر 7124 لکھا ہوا ہے،پارٹ ٹو کی مارک شیٹ پر نام طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم لکھا ہوا ہےکالج پرنسپل کے لیٹر کے مطابق طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم 1984 تا 1991 تک کالج کا طالب علم ہی نہیں رہا، یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایک انرولمنٹ نمبر مکمل ڈگری کیلئے دو افراد کو الاٹ ہو ہی نہیں سکتا،سپریم کورٹ کا 9 رکنی بنچ 1998 میں ہائیکورٹ کے جج کو پبلک آفس ہولڈر اور پرسن قرار دے چکا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ رٹ آف کو وارنٹو میں کسی بھی شخص کیخلاف انکوائری کی پابند ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر التواء ہو تو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کسی جج کی ذاتی حیثیت میں انکوائری کر سکتی ہے،سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس جہانگیری کیخلاف آئینی درخواست قابل سماعت ہے،عدالت جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کرے، ۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین