ٹاپ سٹوریز
مسلح افواج ریٹرننگ افسر کے کام میں مداخلت نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
مسلح افواج پریزائیڈنگ افسر، پولنگ ایجنٹ اور آر اوز کے کام میں مداخلت نہیں کریں گی۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق افواج پاکستان آئین کے آرٹیکل 220/245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ اور الیکشن ایکٹ کے تحت خدمات سرانجام دیں گی۔ سکیورٹی کیلئے پولیس درجہ اول، سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان ثانوی اور ثالثی درجے کی ذمہ دار ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق افواج پاکستان کی تعیناتی صرف انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخابی سامان ریٹرننگ افسر کوپہنچائیں گی۔انتخابی ماحول کو پرامن بنانے کیلئے پولنگ کے دوران غیر جانبدار رہیں گی۔۔کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کریں گی۔ مشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔۔
اعلامیہ میں کہا یا کہ آرمڈ فورسز کسی صورت انتخابی عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گی۔ بیلٹ پیپر ، سٹامپ، فارم 45 سمیت کوئی انتخابی سامان اپنی تحویل میں نہیں لیں گی۔ پریذائیڈنگ افسر، پولنگ ایجنٹ اور ریٹرننگ افسر کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی۔۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سٹیشن کے باہر کسی بے ضابطگی کی صورت میں آرمڈ فورسز کوئی جواب نہیں دیں گی۔ سنگین بے ضابطگی اور کسی بدانتظامی کی صورت میں معاملہ فوری طور پر پریذائیڈنگ افسر کے علم میں لایا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی