Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کل ہوگا، ابتدائی 4 میچ پاکستان میں ہوں گے

Published

on

ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کل کرے گی، کپ کا آغاز پاکستان سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور اسپانسرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ٹورنامنٹ کے میچز کی تاریخیں اور مکمل پروگرام کا اعلان کیا جائے گا

ایشیا کپ پی سی بی کے جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو رہا ہے،ابتدائی 4 میچز پاکستان میں جب کہ باقی 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان کے چاروں میچ لاہور اور ملتان میں ہوں گے، سری لنکا میں 9 میں سے 2 میچ سینٹرز دمبولا اور پالے کیلے میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل کو بارش سے بچانے کیلئے ریزرو ڈے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ایشیا کپ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی،ایونٹ میں پاک بھارت میچ دو ستمبر اور 10 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین