Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کے خلاف وکیل کیس کا بینچ تبدیل، چیف جسٹس عطا بندیال خود سماعت کریں گے

Published

on

سپریم کورٹ، کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے خلاف کیس،سپریم کورٹ میں وکیل قتل کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کردیا گیا ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال صاحب کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے، قبل ازیں جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی،جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل تھے۔

پچھلی سماعت پر آئی جی بلوچستان نے بلوچستان کے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف آئی آر کے مطابق مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل سکس کی درخواست دینےکی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کووزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی جےآئی ٹی کی اب تک 8 میٹنگزہو چکی ہیں۔

آئی جی بلوچستان نے کہا کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزموں کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجودچیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، کیس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ، مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات ریکارڈکئے جاچکے ہیں

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین