Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ، امریکا نے پاکستان کو ہرا دیا

Published

on

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں پانچ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

کرکٹ کی دنیا میں غیر معروف ٹیم نے ناقابل یقین انداز میں دنیا کی صف اول کی ٹیم کو ہرا کر سنسنی پھیلا دی اور مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

امریکا نے پہلا میچ کینیڈا کے خلاف جیتا تھا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں شرم ناک شکست نے پاکستان کی مہم کو دھچکا پہنچایا اور اس کا دوسرا مرحلے میں کوالی فائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ناقص بیٹنگ، بولروں کی خراب کارکردگی اور غیر معیاری فیلڈنگ کے باعث پاکستان کو عبرت ناک شکست ہوئی۔تاریخی جیت میں مونک پٹیل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

کمزور حریف کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی اور دنیا کے صف اول کے فاسٹ بولرز ہدف کے دفاع میں ناکام رہے۔ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے سابق چیمپین اور ماضی کی عالمی نمبر ایک ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

پاکستانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ انتہائی خراب رہی۔ سپر اوور میں محمد عامر نے 18رنز دیئے جس میں 8 فاضل رنز تھے۔ پاکستان ٹیم سپر اوور میں ایک وکٹ پر 13 رنز بناسکی۔

افتخار احمد، شاداب خان ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہے۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا سب سے مشکل میچ اتوار کو بھارت کے خلاف ہوگا۔

جمعرات کی شب ڈیلس میں امریکا کوآخری گیند پر پانچ رنز کی ضرورت تھی لیکن حارث کی گیند پر نتیش نے چوکا مار کر میچ کا اسکور برابر کردیا حارث روف نے آخری تین گیندوں پر گیارہ رنز بناکر میچ کو ٹائی کردیا۔ نتیش نے چوکا مارکر اسکور برابر کردیا۔

امریکا نے تین وکٹ پر 159رنز بنائے۔ایرون جونز نے 26 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 36 اور نتیش کمار نے 14 گیندوں پر 14ناٹ آوٹ رنز بنائے۔

حارث روف نے چار اوورز میں 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین نے 33 رنز دیئے۔ اسٹیون ڈیوس اور کپتان مونک پٹیل نے امریکا کو 36 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔

ڈیوس 12رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ ہوئے۔ مونک پٹیل نے نصف سنچری 34  گیندوں پر مکمل کی۔ ایڈریس گوس 26 گیندوں پر 35 رنز بناکر حارث روف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مونک اور گوس نے دوسرے وکٹ 68 رنز 48 گیندوں پر بنائے۔

محمد عامر نے گوس کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ آخری پانچ اوورز میں 45 رنز کی ضرروت تھی۔آخری اوور میں15 رنز درکار تھے۔

امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔کوئی بیٹسمین نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا جبکہ تین بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

اعظم خان مسلسل دوسرے میچ میں مایوس کن انداز میں صفر پر آوٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے سست روی سے اننگز شروع کی اور سب سے زیادہ 44 رنز 43 گیندوں پر بنائے ان کی اننگز میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

شاداب خان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور عمدہ شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 98 رنز بنایا، لیکن 40 رنز بنانے والے شاداب کی ہمت اس موقع پر جواب دے گئی اور وہ کینجیے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اور شاداب نے 48 گیندوں پر 72رنز کی شراکت قائم کی۔ شاداب خان نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکا اور تین چھکے مارے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 16 گیندوں پر 23رنز دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن دونوں کی مشہور جوڑی اس میچ میں بڑی شراکت نہ بنا پائی اور 9 کے مجموعے پر محمد رضوان، سوربھ نیٹروالکر کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین