Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی نگران حکومت نے خیرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کو گندم فراہمی کی منظوری دے دی

Published

on

صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر  اور گلگت بلتستان کو گندم فراہم کرے گا۔پنجاب حکومت اضافی گندم کے ذخائر میں سے  4 ہزار 786 فی من قیمت کے حساب  سے گندم فراہم کرے گی۔پنجاب حکومت کے پاس اس وقت 3ملین میٹرک ٹن سے زائد  گندم کے ذخائر موجود ہیں،خیبر پختون خوا سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب سے رجوع کیا تھا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے پی کے نے رقم متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے اور ہر پندرہ روز میں ضروریات سے متعلق آگاہ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

سیکرٹری محکمہ خوراک پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پاس اپنی ضروریات سے زائد گندم موجود ہیں،گندم کے اضافی ذخائر پر اخراجات بڑھ رہے ہیں، آئندہ سیزن میں دوبارہ خریداری کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری خوراک کا کہنا ہے کہ گندم کے اضافی ذخائر کی وجہ سے مارک اپ بھی بڑھ رہا ہے، اضافی گندم فروخت کی جا سکتی ہے۔

نگران پنجاب حکومت نے کے پی کے ،بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کمشنر کو گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین