Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جڑانوالہ میں گرجا گھروں پر حملوں کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Published

on

سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں چرچ نذر آتش کرنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعے کے روز کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کا واقعہ 16 اگست کو پیش آیا تھا جب قرآن اور پیغمبرِ اسلام کی توہین کے الزامات سامنے آنے کے بعد ہجوم نے جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں مسیحی آبادیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اس واقعے میں سب سے زیادہ نقصان عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہوا تھا جہاں 40 مکانات اور تین چرچ جلائے گئے جبکہ محلہ چمڑہ منڈی میں بھی دو چرچ اور 29 مکانات نذرِ آتش کیے گئےتھے۔

اس واقعے کے بعد سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست میں چیف جسٹس سے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں کل ہونے والی سماعت کے بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔ اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینےکے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین