Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

سید علی ہمدانی کی شخصیت و تعلیمات پر لکھی کتاب کی تقریب رونمائی

Published

on

جمہوری اسلامی ایران میں سید علی ہمدانی المعروف شاہ ہمدان،علی ثانی و امیرکبیرکی علمی و عملی سیرت پر مشتمل ایک کتاب کے اردو ترجمے کی رونمائی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران سے تشریف لائے علمااور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کے دوران ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے سید علی ہمدانی کی زندگی کے متعلق بہت اہم نکات بیان کیے.

انہوں نے  بتایا کہ سید علی ہمدانی کی ولادت ایران کے شہر ہمدان میں ہوئی لیکن عمر کے خاص حصے میں انہوں نے اپنے آبائی شہر کو خیرباد کہا اور اپنے  700 پیروکاروں سمیت کشمیر کی طرف ہجرت کی اور وہاں آکر محض 5 سال کے دوران 35000 بدھ مت کے پیروکاروں کو دائرہ اسلام میں لے آئے۔پھر سفر حج کے دوران موجودہ تاجکستان کے کولاب نامی علاقے میں آپ کی وفات ہوگئی اور آج وہیں پہ آپکا مقبرہ بھی موجود ہے۔

ان کے علاوہ باقی خطبا نے بھی سید علی ہمدانی کی علمی و عملی سیرت پر روشنی ڈالی اور امت مسلمہ کی اصلاح کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بتانا مناسب ہوگا کہ مذکورہ کتاب  ڈاکٹر پرویز اذکائی کے رشحات قلم پر مشتمل ہے اور اس کے ترجمے سے طباعت کے تمام مراحل جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانہ کی سعی و کوشش سے انجام پائے.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین