تازہ ترین
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔ سینئر وکلا سے رائے بھی طلب کرلی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پلاٹ تنازع کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی مدت کیا ہونی چاہیے؟
وکلا نے بتایا کہ اپیل کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا ایک فیصلہ موجود ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے بتایا کہ پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ محدود ہے آپ کو از سر نو جائزہ لینا ہوگا۔
بیرسٹر صلاح الدین احمد ، فروغ نسیم ، خالد جاوید، فیصل صدیقی اور دیگر وکلا نے معاملہ انتظامی طور پر جائزہ لینے کا مشورہ دے دیا
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے اس معاملے کو دیکھتے ہیں ، یہ انتظامی طور پر حل ہوگا یا جوڈیشل سائڈ پر۔
ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ آپ یہ فیصلہ کرسکتے ہیں آپ کے دور میں بہت سے یونیک فیصلے ہوئے ہیں یہ بھی ہوسکتا ہے۔
چیف جسٹس نے خوشگوار موڈ میں جواباً کہا کہ یونیک تو اچھا بھی ہوسکتا ہے اور برا بھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی