Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو ہزار اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا

Published

on

Baloch youth are being taken away from the state under a deliberate agenda, Chief Minister Balochistan

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے محکمہ تعلیم سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ ایک ماہ میں غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کر کے رپورٹ پیش کریں اور کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، میرٹ پر تعلیمی افسران لگائیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیا جا رہا ہے، اتنے اخراجات میں بچہ اعلیٰ نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین