Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا

Published

on

وزیر اعلی سندھ کا عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر صوبے کی جیلوں میں قید سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں 120 دنوں کی معافی کی منظوری دے دی۔

جیل قوانین دو ہزار انیس کے رول 788 کے تحت قیدیوں کی سزا میں 120 دنوں کی معافی دی جاسکتی ہے۔

معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمیوں ، دہشت گردی کے سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔

زنا ، اغوا، ڈکیتی، غیر ملکی ایکٹ اور منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث قیدی بھی معافی کے حقدار نہیں ہونگے۔

مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مجرم قیدیوں کو بھی معافی نہیں ملے گی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین