پاکستان
سندھ میں وزیراعلیٰ کا امیدوار مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا مشترکہ ہوگا، امین الحق
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کیلئے ن لیگ کو ووٹ دے گی، سندھ میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار ایم کیو ایم اور ن لیگ کا مشترکہ ہوگا۔
کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ہم مشترکہ مؤقف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ن لیگ کے ساتھ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے ہیں، سندھ میں کرپشن اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے ہم ملکر چلیں گے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ اچھا فیصلہ ہے، این اے 242 پر فیصلہ شہباز شریف اور خالد مقبول کریں گے، این اے 242 ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال دو ماہ سے مہم چلا رہے ہیں، سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم ن لیگ اتحاد کی خوشخبری ملے گی، ایم کیو ایم ن لیگ کی سندھ میں مشترکہ حکومت ہوگی۔
امین الحق نے کہا کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے، کچھ معاملات کو دونوں جماعتیں اپنی قیادت کو بھیجیں گی، ہر صورت سندھ میں کرپشن کو ختم کرنا ہے، ہماری گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے بھی بات چل رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ن لیگ ایم کیو ایم کے اتحاد کا وژن سندھ کی ترقی ہے، سندھ میں 15 سال میں 22 ہزار ارب روپے ترقیاتی فنڈز آیا اور سندھ کے حالات دیکھیں تو 22 سو ارب لگے نظر نہیں آتے، ملک کو ترقی دینے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، سندھ کےعوام کو حقوق دلانا ہیں، کثیر الجماعتی اتحاد بن رہا ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ ایک ایک نشست پر سفارشات فائنل کرلی ہیں، فیصلہ اور اعلان ایک ہے کہ جبر لوٹ مار کی سیاست نہیں چلنے دینی، حتمی سفارشات قیادت کو بھیج دیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور