Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ جان کی کاوش، کینیڈا کی تاریخی پارلیمنٹ بلڈنگ میں محفل سماع

Published

on

کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں پاکستان نژاد ارکان پارلیمنٹ،سینٹر سلمیٰ عطاءاللہ جان اوررکن پارلیمنٹ پال چیانگ کی میزبانی میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستان سے آئے ہوئے مشہور صوفی قوال فرید ایاز، ابومحمد قوال اور ہمنوا نے مشہور صوفیوں کی کافیوں اور نعتیہ کلام پر مشتمل قوالیوں کے ذریعے گھنٹوں کینیڈین مہمانوں کو مسحور کیے رکھا۔
تقریب کے سینٹر سلمیٰ عطاءاللہ جان،ایم پی پال چیانگ اور کینیڈا میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
محفل سماع میں پاکستان نژادارکان پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد،یاسر نقوی،سمیر زبیری، شفقت علی،اقراخالد کے علاوہ دیگر کینیڈین سینٹرز،ارکان پارلیمنٹ،اعلیٰ کینیڈین حکام، غیر ملکی سفیر، ہائی کمشنرز،سفارت کاروں،سول سوسائٹی کے ارکان اور کینیڈین پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان ظہیرجنجوعہ نے کینیڈا میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے اور خیبر سے مہران تک پاکستان میں بکھرے موسیقی کے رنگوں کو قوالی کی صورت میں،کینیڈین پارلیمنٹرینز اورعوام کے سامنے پیش کرنے پرسینیٹر سلمی عطاءاللہ جان اور ایم پی پال چیانگ کو خراج تحسین پیش کیا۔
سینٹرسلمیٰ عطا اللہ جان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ کے زیر اہتمام ماہ مئی کو بطور ایشائی ثقافتی مہینہ منایا جا رہا ہے اور وہ اس موقع پر پاکستان کے صوفی قوالی فن کو پارلیمنٹ کے ساتھیوں اور کینیڈین عوام کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔
کراچی میں پیدا ہونے والے کینیڈین رکن پارلیمان پال چیانگ نے کہا کہ ان کا بچپن اورجوانی پاکستانی میں گذری ہے اور وہ قوالیاں سنتے ہوئے جوان ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سینٹر سلمیٰ عطاءاللہ جان کے ساتھ مل کر محفل سماع کے انعقاد پر دلی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف بھی عشائیہ دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین