Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کی شرط ختم

Published

on

Saudi Arabia bans Hajj travel for the sick

اس مرتبہ سال 2024ء میں حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024ء کے لیے عازمینِ حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، اس مرتبہ 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضۂ حج ادا کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین