Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کمشنر راولپنڈی کا کل شام 6 بجے تک ضمیر سویا ہوا تھا؟ ذہنی معائنہ اور بیرونی تعلقات کی تحقیقات کی جائیں، حنیف عباسی

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،کمشنر راولپنڈی کے پاس الیکشن میں کوئی کردار نہیں تھا،کل شام ایک مسئلے کے سلسلہ میں کمشنر آفس گیا تھا،کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی میٹنگ میں شریک کرایا،کمشنر راولپنڈی نے جو گفتگو کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی،کمشنر راولپنڈی کے پاس الیکشن مانیٹرنگ کی ذمہ داری بھی نہیں تھی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ 2013 اور 2018 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا،مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر اس بار کسی کو ڈاکا نہیں مارنے دیں گے،کمشنر راولپنڈی ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش کا حصہ بنے،کمشنر راولپنڈی کے فیملی کے افراد اوورسیزہیں،ان پر کیا دباؤ تھا؟میری معلومات کے مطابق ان کی فیملی میں شاید کچھ مسائل چل رہے تھے،کمشنرراولپنڈی نے کہا میں ادویات کا استعمال کررہا ہوں،ایک سازش کے تحت چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنرپر الزام لگایا گیاْ

حنیف عباسی نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں نتائج سے متعلق دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا،آپ خیبرپختونخوا میں جیتے واہ واہ،آزادامیدوار جیتے توبھی واہ واہ،یہ جو عالمی سازش ہے،امریکا کھڑا ہوگیا یو کے کھڑا ہوگیا،یہ بھی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے،کمشنر راولپنڈی کا ضمیر کل شام 6 بجے تک مجھ سے ملاقات کےدوران سویا ہوا تھا،کمشنر کا ضمیر اتنی جلدی جاگ گیا اور کیوں جاگ اس پر حیران ہوں،ہمارے پاس سارے فارم 49،48،47،45 موجود ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کے اداروں پر حملہ آور ہوا کیا جارہا ہے،تحقیقات الیکشن کی نہیں،لیاقت چٹھہ کے بیرون ممالک تعلقات کی ہونی چاہئیں،لیاقت چٹھہ نے کسی کو خوش  کرنے کی کوشش کی ہے،پاکستان کسی نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا،میں سمجھتا ہوں اس وقت کمشنر راولپنڈی کا طبی معائنہ ہورہا ہے،پی ٹی آئی نے کہا پنجاب اور وفاق میں دھاندلی ہوئی، کمشنر راولپنڈی کے بیان کے تانے بانے بیرونی طاقتوں سے ملیں گے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین