پاکستان
عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس ، عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کل ہو گی۔
یہ سماعت کل دن دس بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن نے 6 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا فیصلہ سنایا تھا اور وزارتِ داخلہ کو 2 روز میں انتظامی رپورٹ تیار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ نہیں سنایا۔