Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کے مندرجات سے ثابت نہیں ہوتا امریکا نے پاکستان میں کسی لیڈر کا انتخاب کیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Published

on

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کو اقتدار سے ہٹانے کی کسی سازش میں ملوث نہیں تھا۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے امریکا پر لگائے گئے الزامات ’جھوٹے ہیں اور جھوٹے رہیں گے‘۔

جب ان سے خفیہ کیبل کے حوالے سے خبروں (غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی) پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا کہ امریکا نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا تو ترجمان نے مبینہ کیبل پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی سفارت کاروں سے نجی بات چیت نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سامنے آنے والی دستاویزات سے یہ ثابت نہیں ہوا کہ آیا امریکہ نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا۔ سابق پاکستان کے سفیر نے بھی امریکہ پر حکومت کی تبدیلی کے الزامات کی تردید کی ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم نے یوکرین پر روس کے حملے کے دن ہی اس وقت کے وزیر اعظم کے ماسکو کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ہم نے اس تشویش کو بالکل واضح کر دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین