ٹاپ سٹوریز
تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور اتحادی جماعتیں بھی جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے سے لاعلم
پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹیاں جلسہ منسوخی کے فیصلے سے لا علم نکلیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے جلسہ منسوخی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سیاسی کمیٹی کے ارکان نے بھی جلسہ منسوخی کے اعلان اور فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس معاملے پر اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں اور قیادت کو میڈیا کے ذریعے جلسہ منسوخی کی اطلاع ملی۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت اور جماعتیں جلسے میں شرکت کے لیے تیار تھیں، اپوزیشن الائنس کی جماعتوں کو آگاہ کیے گئے بغیر جلسہ منسوخی کا اعلان کیا گیا۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق جلسے کی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس ملک سے باہر نہ جا سکے۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں نے جلسہ منسوخی پر پی ٹی آئی سے سخت مؤقف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں جبکہ ساجد ترین جلسے سے متعلق مشاورت کا حصہ ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی