Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تھر کے کوئلے سے بجلی کی لاگت ساڑھے 5 روپے یونٹ ہے، صوبے بجلی کی ڈسٹری بیوشن خود کر سکتے ہیں، مراد علی شاہ

Published

on

The cost of electricity from Thar coal is 5 and a half rupees per unit, the provinces can do the distribution of electricity themselves, Murad Ali Shah said.

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلےسےبجلی بنانے کی لاگت ساڑھے 5 روپے فی یونٹ ہے، ونڈ اینڈ سولر انرجی کا استعمال ہمارے منشور میں ہے،آئین صوبوں کو اجازت دیتا ہے کہ اپنی ڈسٹری بیوشن کی طرف جائیں۔

کراچی میں سولر پینلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں،بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت آج 2 لاکھ سولر پینل تقسیم کررہی ہے،کراچی:سندھ کے عوام کو سولر سسٹم مہیا کررہے ہیں،ایک سولر پلیٹ،ایک پنکھا اور 3 بلب پیکج میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج کل ہر کوئی بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہے،وفاقی حکومت کو کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اس حوالےسےکچھ کرے،ہمارے پاس پالیسی بنی ہوئی ہے،وفاق صرف ہمارا منشور پڑھ لے،ہم پہلے امپورٹڈ فیول کے مرہون منت تھے،ہم نےایل این جی اور امپورٹڈ فیول کے پلانٹ لگانا شروع کردیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کے کوئلےسےبجلی بنانے کی لاگت ساڑھے 5 روپے فی یونٹ ہے،دوسری طرف آپ 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ دے رہے ہیں،ونڈاینڈ سولر انرجی کا استعمال ہمارے منشور میں ہے،آئین صوبوں کو اجازت دیتا ہے کہ اپنی ڈسٹری بیوشن کی طرف جائیں،ہم باقی صوبوں سے سیکھ سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ وفاق کے پلانٹس امپورٹڈ فیول سے چل رہے ہیں،بلاول بھٹو کےو ژن کے مطابق سندھ حکومت نے محفوظ چھت بناکردی،سندھ حکومت نے پلان بنایا ہے بجلی کی قیمتیں کیسے کم ہوں گی،سندھ حکومت پیپلز پارٹی کے منشور پر مکمل عملدرآمد کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ونڈ اور سولر کا جتنا پوٹینشل سندھ میں ہے کہیں اور نہیں،اپنی لیڈر شپ کی ہدایت پر عمل کرکے ہم یہ سب کام کرکے دکھائیں گے،دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پراجیکٹ بلاول بھٹو کاوژن ہے جو جاری ہے،کئی بار سوچتا تھا اللہ کرے بلاول بھٹو بھول جائیں،یہ پراجیکٹ کیسے مکمل ہوگا؟

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پوری دنیا سے ہمیں مدد دلائی اور آج ہاؤسنگ پراجیکٹ بن رہا ہے،بلاول بھٹو نے کہا ہے پانی اور سولر ہوم پراجیکٹ پر توجہ دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین