ٹاپ سٹوریز
ملک کو نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو واپسی پر قانون کا سامنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے، پارٹی کے خلاف کبھی بات نہیں کی، اب بھی پارٹی وابستگی ہے۔
نیو نیوز کے پروگرام میں یشفین جمال سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری پارٹی سے وابستگی ہے کبھی پارٹی کے خلاف بات نہیں کی،جو رائے لی جاتی وہ اختلاف رائے سے ہوتی ہے،ہمیں اس چیز کا اندازہ نہیں ہے ملک تباہی کے راستے پر کہاں کھڑا ہے،ریاست میں آرمی لیڈر شپ کی بھی ضرورت ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 40سال پاکستان میں مارشل لاء رہا ہے، ملک کی تباہی کا رزلٹ ساری قوم کے سامنے ہے، سب مل کر ایک پیج پر اکٹھے ہوں، آج کی جو سیاست ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا،ملکی عوام کو نئی جماعتوں کی ضرورت ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی سیاست یہی ہے کہ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، قانون سب کے لیے قانون ہی ہونا چاہیئے، پاکستان کی پالیسیز کو چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر سے جوڑا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں آتے ہیں تو ان کے لیے بھی قانون ہوگا، سرفراز بگٹی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں تھی،نگران حکومت کو اپنے بیانات پر احتیاط کرنا چاہیئے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑیاں نہیں لگنی چاہیئے، جرم ان پر ابھی ثابت نہیں ہوا،میرا ذاتی خیال ہے کہ الیکشن فروری مارچ میں ہونے چاہیئں، میاں نوازشریف سے رفاقت اور دوستی 35سال پرانی ہے،میاں نوازشریف کے بغیر انتخابی مہم آسان نہیں ہوسکتی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی