Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عدالت نے مزید 6 مقدمات میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی

Published

on

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کو تحریک انصاف کے چیرمین کو نو مئی کے چھ مزید مقدمات میں شامل تفیش کرنے کی اجازت مل گئی۔ انسداد دھشت گردی  عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔

پولیس نے  چھ مقدمات میں تحریک انصاف کے چیرمین کو شامل تفتیش کرنے کیلیے درخواست دائر کی، عسکری ٹاور حملہ کیس ٫ تھانہ شادمان نزر آتش کیس اور ماڈل لیگ نون کا آفس جلانے کے کیس میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔تفتیشی افسران نے عدالت نے درخواست دائر کی تھی۔

تفتیشی افسروں نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے چیرمین اٹک جیل میں ہیں ان سے نو مئی کے کیسز میں تفتیش کی اجازت دی جائے،پی ٹی آئی چیرمین عسکری ٹاور حملہ کیس , تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں ملوث ہیں۔

تفتیشی افسر وں نے استدعا کی کہ تحریک انصاف کے چیرمین  ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے آفس کو جلانے میں ملوث ہیں۔ عمران خان کلمہ چوک میں کینٹینر چلانے کے مقدمہ میں بھی ملوث ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین