پاکستان
عدالت نے عابد باکسر کے خلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں
بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے ٫ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کا معاملہ ،عدالت نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کیخلاف مقدمہ سے دہشتگردی کے قانون کی دفعات کو ختم کر دیا،عدالت نے مقدمہ کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عابد باکسر اور دیگر نے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی،سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر اور شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی۔