Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عدالت نے 15 سال سے لاپتہ شہری کے ورثا کے لیے 30 لاکھ معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے دیا

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پندرہ سال سے خیبرپختونخواہ کے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی درخواست پر وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم دےدیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتہ شہری ہارون محمد کی درخواست پر سماعت کی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت سے قبل لاپتہ شہری کے والد کو30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا، ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ درخواست گزار کی فیملی کو مقدمہ لڑنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں،جس پر عدالت نے آئی جی خیبر پختونخواہ کو درخواست گزار کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کردی اورکیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین