پاکستان
عادل راجہ، صابر شاکر، حیدر مہدی، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ اور وجاہت ایس خان کے قومی شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد قرق کرنے کا حکمبلاک
انسداد دہشگردی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزمان یوٹیوبر عادل راجہ ، شاہین صہبائی ، معید پیر زادہ ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزموں کے خلاف گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات جاری کئے جن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا گیا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان یوٹیوبر عادل راجہ ، شاہین صہبائی ، معید پیر زادہ ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کی جائے،چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
عدالت نے اشتہاری ملزمان کے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ نائیکوپ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے،ڈی جی ایف آئی اے کو اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی
ملزمان کیخلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی