پاکستان
موجودہ سسٹم اور حکومت چلے گی،ملک میں کچھ مزید ہونے والا نہیں، شرجیل میمن
سینئر وزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے،ماڑی پور سے ٹاور تک نئے بس روٹ کا آغاز کررہے ہیں،سندھ حکومت کی توجہ عوام کو ہرشعبے میں سہولت دینے پر ہے،ملک میں چیلنجز ہیں،مہنگائی کا طوفان بھی ہے،کچھ لوگ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ لوگوں سے کہتا ہوں مایوس ہونے والی کوئی بات نہیں،کچھ لوگ ہیں جو منفی انداز میں باتیں پھیلاتے ہیں،ان کی باتوں پر کان نہ دھریں،موجودہ سسٹم اور حکومت چلے گی،ملک میں کچھ مزید ہونے والا نہیں،مانتے ہیں ملک میں کٹھن حالات ہیں،مہنگائی سمیت دیگر چیلنجز ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تمام حکومتیں چیلنجز سے نبردآزما اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں،وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ہر سیکٹر میں ریلیف پہنچائے،صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے ہر سیکٹر میں کام کریں،یہاں بیانیے بنائے جاتے ہیں کام نہیں ہورہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اب کوئی انتشار پھیلا کر اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا،پاکستان ہم سب کا ہے،ہمیں اسے ٹھیک کرنے کا تہیہ کرنا ہے،سب کو قانون اور آئین کے مطابق چلنا ہوگا،سب ملک کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،امید ہے پہلےسے بہتر انداز میں چلے گا،ہمیں کام کرکے بات کرنی ہے،لوگوں کو انتشار میں ڈال کر بات نہیں کرنی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ سے وہ ریلیف ملاجو مانگاہی نہیں گیا،مقبول ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اداروں کیخلاف سازشیں کریں،ایک شخص نے قانون توڑا اور ملک بھر میں آگ لگائی،پاکستان کیخلاف پی ٹی آئی والے ہر حد تک جاتے ہیں۔
سینئر وزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں کہیں نہیں ہوسکتاکہ آپ قانون سے بالاتر ہوں،یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک چیز مانگی بھی نہ جائے اور وہ ہو جائے،یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ مقبول ہوں اور 100 خون معاف ہوں،پی ٹی آئی نے اپنے کیسز پر 8 سال تک اسٹے لیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کئی ممالک میں بانی پی ٹی آئی کی آزادی کیلئے قراردادیں پاس ہورہی ہیں،ذاتی خواہشات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوناچاہئے،فرینکفرٹ واقعہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے،واقعات کی کڑیاں ملانے پر بہت ساری چیزیں سامنے آئیں گی،پاکستان نے ہر دور میں افغانستان پر احسانات کئے ہیں۔
سینئر وزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی شخص غیر قانونی طریقےسے پاکستان میں نہیں رہ سکتا،اسٹیبلشمنٹ کا کردار ماضی کی نسبت لاکھ درجے بہتر نظر آرہا ہے،ماضی میں جہاز بھر،بھر کر لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،جتنے سازشی ٹولے باہر بیٹھ کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ملک سے باہر سازشی ٹولے کیلئے پیغام ہے،پاکستان کےعوام اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ وفاقی حکومت کابینہ میں لائے،پابندی کے معاملے پر پیپلز پارٹی بعد میں اپنا مؤقف دے گی۔
سینئر وزیرسندھ نے کہا کہ جمہوری حق اور آزادی اظہار رائے کا مطلب قانون ہاتھ میں لینا نہیں ہوتا،دنیا کے ہر مہذب ملک میں قانون ہاتھ میں لینا برا سمجھا جاتا ہے،دشمن ممالک کی لابیز پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہیں،پاکستان کے عوام کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پچھلی بار خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کو خط لکھے،پی ٹی آئی کے وزرا نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ امداد نہ دی جائے،پی ٹی آئی اس حد تک ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے کام کرتی ہے،الیکشن ایکٹ کہتا ہے جو پارٹی ممنوعہ فنڈنگ لے وہ اہل نہیں،پی ٹی آئی نے اسٹے آرڈر پر اسٹے آرڈر لیا انہیں پتہ تھا یہ لوگ مجرم ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور