پاکستان
کچے کے ڈاکوؤں کا ہتھیار سوشل میڈیا، لڑکی سے دوستی، گاڑی کا جھانسہ، ڈرائیور ارشد گاڑی لینے گیا جان گنوا بیٹھا
کبھی سستی کار کا لالچ تو کبھی کسی حسینہ کی آواز کا جھانسہ، کچے کے ڈاکوؤں نے شہریوں کو پھانسنے کے لیے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کا استعمال شروع کردیا، ٹیکسی ڈرائیور ارشد ایک سستی ٹیکسی کے چکر میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھا اور تاوان ادا نہ کئے جانے پر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
ارشد کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس نے 26 جون کو فیس بک پر ایک سستی کار کا اشتہار دیکھا، کار سندھ کے علاقے اوباڑو میں کھڑی بتائی گئی۔ ارشد سستی کار کے جھانسےمیں اوباڑو پہنچا۔
ارشد نے اوباڑو پہنچ کر والدین کو واٹس ایپ کال پر اطلاع دی کہ وہ بخیریت اوباڑو پہنچ گیا ہے، کار مالک سے فون پر رابطہ کر رہا ہے، سودا ہوتے ہی واپس آ جائے گا۔ ارشد نے اوباڑو سے واٹس پہنچنے کے بعد اپنی تصویر بھی والدین کو بھیجی۔
ارشد کے اہل خانہ بتاتے ہیں کہ اس کے بعد ان کا ارشد سے رابطہ ٹوٹ گیا اور فون بھی بند ہوگیا۔ پھر چند نامعلوم افراد نے کال کی اور ایک کروڑ روپے تاون ادا کرنے کا مطالبہ کیا، فون کرنے والوں نے کہا کہ ایک کروڑ روپیہ لے آؤ اور سندھ کے شہر ڈہرکی سے بیٹا لے جاؤ۔
مغوی ارشد کے بھائی اور دیگر رشتہ دار27 جون کو اوباڑو پہنچے جہاں انہوں نے پولیس نے سندھ پولیس سے مدد طلب کی مگر سندھ پولیس کی نے کوئی مدد نہ کی۔
ڈاکوئوں نے 29 جون کو مغوی ارشد کو قتل کر کے لاش بارڈر ایریا کچہ رونتی کے علاقہ میں پھینک دی، ماچھکہ رحیم یار خان پولیس نے لاش ملنے کی اطلاع مغوی کے اہل خانہ کو دی۔ مغوی ارشد کے بھائی تیمور ے نے لاش شناخت کی۔
ماچھکہ پولیس نے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا اور لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر سستی کار یا لڑکی کے جھانسے میں مت پڑیں، ڈاکو اس حربے کو استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ڈاکوؤں کے ہتھکنڈوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشن بھی جاری ہے۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں، آپریشن کے دوران 6 ڈاکو ہلاک کئے گئے، ایک زخمی ڈاکو سمیت 28 ڈاکوؤإ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 5 ڈاکووں نے خود کو سرنڈر کیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی