Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بابائے قوم محمد علی جناح کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Published

on

برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے نجات دہندہ،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے،مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائےگا،وزیراعلیٰ،گورنر سندھ مزار پرحاضری دینگے۔

شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع عمارت وزیر مینشن میں سن 1876کو پیدا ہونے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے،اورعرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سےالگ مملکت کی شناخت دی۔

محققین اور تاریخ دانوں کے مطابق برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو اسلامیان ہند گذشتہ دوصدیوں سے دیکھتے چلے آرہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا،اس خواب کی تعبیرایک فرد واحد کی چشم کرشمہ ساز کا نتیجہ تھی ،اور وہ فرد قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ تاریخ کے ۔انتہائی نازک موڑ پر جب۔ ہندوستان کے مسلمان اپنی بقاء۔ اور سلامتی کی جانب سے ۔بڑی حدتک مایوس ہوچکے تھے ۔قائد اعظم نے تدبر ،غیر متزلزل عزم ۔سیاسی بصیرت اور بے پناہ۔ قائدانہ صفات سے کام لے کر۔ مسلمانوں کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کردیا تھا۔

سن 1948بابائے قوم کی زندگی کا آخری سال تھا،اگرچہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی نہایت تن دہی سے گذاری،مگر قیام پاکستان کے بعد نومولود مملکقوت کے مسائل ایسے نہ تھے،جن کو قائد نے نظر انداز کردیں،انھوں نے قوم کے سنہرے مستقبل کو اپنی بیماری پر ترجیح دی۔

پے درپے مصروفیات کی وجہ سے بابا قوم کی صحت جواب دے گئی ۔اور یوں 11ستمبر سن 1948کوپاکستانی قوم کے ناخدا ،فراست و ذہانت کے پیکرمحمد علی جناح انتقال کرگئے۔

بانی پاکستان کے مزار پر آج تقریبات کا آغاز قرآنی خوانی سے ہوگا،جس میں پاک فضائیہ،پاک بحریہ اور قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کے اراکین شریک ہونگے،بعدازاں وزیراعلیٰ،گورنر سندھ کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور ڈی جی رینجرز سندھ مزار پر حاضری دینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین