Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پیپلز پارٹی قیادت کا الیکشن کے فوری بعد اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

Published

on

پیپلز پارٹی قیادت نے انتخابات کے بعد اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی حکومت سازی کے لیے ملاقاتیں اسلام آباد میں کرے گی،سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن کے فوری بعد اسلام آباد پہنچیں گے،انتخابی نتائج کے فوری بعد پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس بلایا جائے گا، انتخابی نتائج آنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی،پارٹی رہنماؤں کو رابطوں سے متعلق اہم ٹاسک دئیے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کے فوری بعد پیپلز پارٹی مختلف پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو آزاد کامیاب ہونے والے امیدواروں سے رابطوں کے ٹاسک سونپے جائیں گے،پیپلز پارٹی آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پارٹی شمولیت، اتحادی بننے کی پیشکش کرےگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین