تازہ ترین
غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ
رمضان کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب ،کے پی،سندھ ،بلوچستان کی حکومتوں کو احکامات دے دیے گئے، فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا۔
وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری سمیت محکمہ داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی،فہرستیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
ذرائع وزرات داخلہ نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے،فیز تھری میں افغان پی او آر (Proof of Residence) کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔
اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی