تازہ ترین

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ

Published

on

رمضان کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب ،کے پی،سندھ ،بلوچستان کی حکومتوں کو احکامات دے دیے گئے، فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری سمیت محکمہ داخلہ اور  دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو  افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی،فہرستیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

ذرائع وزرات داخلہ نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے،فیز تھری میں افغان پی او  آر (Proof of Residence) کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔

اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version