تازہ ترین
صدر زرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر خیبرپختونخوا میں درج مقدمات کی تفصیل سامنے آ گئی
صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر خیبرپختونخوا میں کون سی ایف آئی آر درج ہے جس کی بنیاد پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ان کی گرفتاری کے لیے پو،لیس بھجوا نے کے بیانات دے رہے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز ، آصف علی زرداری اور نواز شریف پر کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، تینوں پر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور ایف آئی آر ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ میں درج ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2022 میں درج ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں غداری کے مقدمات شامل ہیں، ایف آئی آر پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں درج کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ دنوں مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بیان دیا تھا۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتےہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
nissa skeistrand
مارچ 24, 2024 at 2:53 شام
nissa skeistrand