Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کے گداگروں کا تنازع عدالت پہنچ گیا

Published

on

کراچی میں گداگر گروپوں کا تنازع عدالت پہنچ گیا، امیر خاتون نام کی بھکارن بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی ہے۔

سٹی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خاتون بھکاری نے تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی۔

خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علاقے میں شفیع ، نزیر اور میر گل سمیت چار بھکاریوں کی جانب سے اسے گن پوائنٹ پر ہراساں کیا گیا،اس نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے لیے رجوع کیا تاہم پولیس نے مقدمے کے اندراج سے انکار کردیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علاقے میں بھکاری گروہوں کے درمیان اکثر بھیک مانگنے کی جگہ کا تنازع رہتا ہے اور یہ گروہ اپنے علاقے کو بنیاد بنا کر آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔

عدالت نے خاتون گداگر کی درخواست مسترد کردی، اپنے ریمارکس میں عدالت نے کہا کہ غریبوں سے ہمدردی ہے تاہم عدالت کسی غیر قانونی مانگ سے متعلق فیصلہ نہیں دے سکتی، قانونی طور پر گداگری کے لیے  مخصوص جگہ کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا ۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین