Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

احمد شہزاد سمیت سب کے لیے دروازے کھلے ہیں، شان مسعود

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ احمد شہزاد سمیت سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے اور ہم بہت عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، میری اور بابر کی انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ میں نے انگلینڈ میں بھی فرسٹ  کلاس میچز میں حصہ لیا،میں نے حال  ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی  ہے، انٹرنیشنل نہیں،میں 2021میں ٹیم سے  ڈراپ ہوگیا تھا،میری ڈیڑھ سال بعد  ٹیم میں واپس ہوئی ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دورہ  آسٹریلیا کو اپنے لیے چیلنج سمجھ رہے ہیں،ٹیم  سلیکشن  کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، جس طرح کی ٹیم ہم چاہتے  تھے وہی ٹیم  آسٹریلیا جارہی ہے،ایسا  نہیں کہ بالکل  نئی ٹیم بنائی  گئی ہے بلکہ  یہ ایک سیٹلڈ یونٹ ہے،سلیکٹرز ، ٹیم مینجمنٹ  اور کپتان کھلاڑیوں  کی سلیکشن کرتے ہیں،قومی ٹیم میں  سینئر کھلاڑی موجود نہیں،دورہ آسٹریلیا کیلئے سینئرز کی مشاورت  سے بہتر کارکردگی  دکھائیں گے،ٹیم  میں  زیادہ تبدیلیاں  نہیں کی گئی ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ کوشش ہوگی  دورہ آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے اچھا  رزلٹ لائیں،کوشش یہی ہونی چاہیے کہ ٹیم کیلئے  اچھی کارکردگی دکھائیں،کوشش ہوگی ٹیم میں ہر پلیئر  لیڈر کے طور پر کھیلے،شاہین آفریدی،بابراعظم،محمد رضوان اورسرفراز احمد نے دباؤ کے باوجود اچھی پرفارمنس  دی،امام الحق اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کیلئے کافی  پرفارمنس دی ہیں۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن  شپ کا آغاز ہوچکا ہے،صائم ایوب  پوری ڈومیسٹک کرکٹ کو ایک پیغام  دے رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے کھیلنے کا  طریقہ  صائم ایوب کی  بیٹنگ بیان کرتی ہے،بابر اعظم ہمارے بہترین  بلے باز ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین