Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر

زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد،صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے

Published

on

وزارت منصوبہ بندی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد اور زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین