ٹاپ سٹوریز
کراچی کو اندھیرے میں ڈبونے کے اثرات سیاسی بھی ہوں گے، چیف جسٹس، کے الیکٹرک اور شہری حکومت کو ثالث تجویز کرنے کی ہدایت
سپریم کورٹ میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کی واجبات کی عدم ادائیگی کا کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو تنازعے کے حل کے لیے ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کر دی۔
وکیل کے ایم سی عمر لاکھانی نے موقف میں کہا کہ کے الیکٹرک نے 5.7 ارب روپے کے واجبات کے ایم سی کو ادا کرنے ہیں،،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ کے ایم سی کا تو دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی،،بہتر نا ہو کہ دونوں ادارے آپس میں تصفیہ کر لیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مفت بجلی تو نہیں لے سکتی۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کے کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
کے ایم سی کے وکیل عمر لاکھانی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے 5.7 ارب روپے کے واجبات کے ایم سی کو ادا کرنے ہیں۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ کے الیکٹرک کو کے ایم سی نے 1.1 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کے ایم سی کا تو دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی، بہتر نا ہو کہ دونوں ادارے آپس میں تصفیہ کر لیں،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مفت بجلی تو نہیں لے سکتی، کے الیکٹرک اگر ضرورت سے زائد بلز نہیں لے رہا تو ادائیگی میں کیا مسئلہ ہے؟ ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کو اندھیرے میں ڈبونے کے سیاسی اثرات بھی ہوں گے، میئر کراچی خود بھی وکیل ہیں، بہتر ہو گا میئر کراچی کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر لیں، کے الیکٹرک اگر بجلی کی ترسیل معطل کرتا ہے تو اس کا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا۔
عدالت نے ثالث کا نام تجویز کرنے کا حکم دے کر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی