ٹاپ سٹوریز
الیکشن کمیشن تاریخ بدلنے کا اختیار نہیں رکھتا، سپریم کورٹ نے 14 مئی کو الیکشن سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کی تاریخ بدلنے کا اختیار نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا ، پنجاب میں انتخابات کرانے کیلئے سیکورٹی ہیں نہ فنڈ ز ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوام، سیاسی جماعتوں اور الیکٹوریٹس کے لیے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ کے پی اور پنجاب کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فرض نہ صرف انتخابات بلکہ ان کا منصفانہ اورشفاف انعقاد بھی یقینی بنانا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی عضو یا ادارہ ہے۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ایک آئینی ذمے داری پوری کرنے کے لیے دوسری نظر انداز نہیں کرسکتا، آئین ڈیوٹی اور پاور میں فرق کو واضح کرتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تمام معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، کیا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے اجازت لیں؟ الیکشن کمیشن کو فنڈز اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر عدالت میں آئینی درخواست دائر کرنی چاہیے تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی