ٹاپ سٹوریز

الیکشن کمیشن تاریخ بدلنے کا اختیار نہیں رکھتا، سپریم کورٹ نے 14 مئی کو الیکشن سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Published

on

سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ  جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن  کے پاس انتخابات کی تاریخ بدلنے کا اختیار نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا ، پنجاب میں انتخابات کرانے کیلئے سیکورٹی ہیں نہ فنڈ ز ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوام، سیاسی جماعتوں اور الیکٹوریٹس کے لیے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ کے پی اور پنجاب کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فرض نہ صرف انتخابات بلکہ ان کا منصفانہ اورشفاف انعقاد بھی یقینی بنانا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی عضو یا ادارہ ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ایک آئینی ذمے داری پوری کرنے کے لیے دوسری نظر انداز نہیں کرسکتا، آئین ڈیوٹی اور پاور میں فرق کو واضح کرتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تمام معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، کیا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے اجازت لیں؟ الیکشن کمیشن کو فنڈز اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر عدالت میں آئینی درخواست دائر کرنی چاہیے تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version