پاکستان

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کر لیے

Published

on

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2023-24 کے لیے گوشوارے طلب کرلیے ہیں اور کہا گیاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان مالی سال 2023-24 کے لیے گوشوارے 29 اگست 2024 یا اس سے پہلے جمع کروائیں،الیکشن کمشین کی طرف سے کہا گیاہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کے مطابق کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی پر پیش کرے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سالانہ آمدنی اور اخراجات؛فنڈنگ کے ذرائع؛اور اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کروائیں،الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو،پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق ضروری یے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا،گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات دی جائیں،تصدیق کی جائے کہ گوشواروں کی منسلک کی گئی تفصیلات رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ شدہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم۔ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں،فارم میں اوور رائیٹنگ(over writing) قابلِ قبول نہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارم۔ڈی کے ساتھ 01.07.2023 سے 30.06.2024 کی مدت کے لیے ہر بینک اسٹیٹمینٹ کی کاپی کے ساتھ بینک ریکنسیلیشن سٹیٹمینٹ بھی مہیا کرنا ہو گی۔ مذکورہ سٹیٹمنٹ/فارم بنام سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان،شاہراہ دستور، سیکٹر جی فائیو / ٹو اسلام آباد پر پارٹی عہدیدار کے ذریعے پہنچایا جائے،الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مجاز ہونی چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈاک، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version