Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں پر اراکین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Published

on

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کردی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں پر 3، خیبر پختوانخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی  11 خواتین اراکین،خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتوں کے 4 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے 2 اراکین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین