ٹاپ سٹوریز
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست جاری کردی، تحریک انصاف کے چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی۔ الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔صدرآصف زرداری کانام بطور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز موجود ہے۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی صدارتی الیکشن ، جماعت اسلامی کے انٹر پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے۔
الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چئیرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے،پاکستان تحریک انصاف کےپارٹی چئیرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن اپ ڈیٹ کر دیا۔
جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کردیا گیا،محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اپ ڈیٹ کردیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین موجود ہے،بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہے۔
اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے،پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی