ٹاپ سٹوریز

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست جاری کردی، تحریک انصاف کے چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا

Published

on

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی۔ الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔صدرآصف زرداری کانام بطور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز موجود ہے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی صدارتی الیکشن ، جماعت اسلامی کے انٹر پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے۔
الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چئیرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے،پاکستان تحریک انصاف کےپارٹی چئیرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن اپ ڈیٹ کر دیا۔
جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کردیا گیا،محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اپ ڈیٹ کردیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین موجود ہے،بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہے۔
اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے،پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version