Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کسی بھی حلقہ میں دوبارہ گنتی کا اختیار رکھتا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ

Published

on

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رولنگ دی ہے کہ الیکشن کمیشن  کو اختیار ہے کہ وہ کسی حلقہ میں ووٹوں  کی دوبارہ گنتی کا حکم دے۔

اپوزیشن کے رانا آفتاب احمد  نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کا میاب ہو نے والے خان بہادر ڈودگر کے حلف کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے  کسی حلقہ میں ووٹوں  کی دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے اختیار کو آئینی قرار دیا اور رولنگ دی کہ الیکشن کمیشن کسی بھی حلقہ میں دوبارہ گنتی کا اختیار رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن جس امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر ے گا میں امیدوار سے حلف لینے کا پابند ہوں۔

سپیکر نے اپنی رولنگ کو عدالت میں بطور حوالہ پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین