ٹاپ سٹوریز
ہو سکتا ہے الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ کی بجائے شیڈول تبدیل کر دے، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کو عوامی عدالت میں جانے سے گھبرا رہی ہے، اور مظلومیت کی کہانی بیچنے کی کوشش کررہی ہے، ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ کے بجائےشیڈول تبدیل کردے، اور کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع ہوسکتی ہے۔
آج نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراؤں گا، ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ کے بجائےشیڈول تبدیل کردے، اور کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع ہوسکتی ہے، انتخابات میں عوام کیلئے سازگار ماحول بنانا ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہئیں، بلوچستان کیلئے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے۔
عثمان ڈار ان کی والدہ کی جانب سے الزامات کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ خاتون کی جانب سے الزامات کی تردید کرچکا ہوں، الیکشن سے قبل اس طرح کےالزامات لگائے جاتے ہیں، مجھ پر جو الزامات لگائے گئے میں اس کا سوچ بھی نہیں سکتا، الزامات لگانے والےعدالت سے رجوع کریں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وکلاء اور بار کونسلز بہت محترم اور متعبر ہیں، پاکستانی سیاست میں وکلاء کا کردار اہم رہا ہے، یہ لوگ مجھ سے زیادہ قانون کو سمجھتے ہیں، کسی آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کا استعفیٰ مناسب نہیں، یہ سیاسی مطالبہ ہو سکتا ہے، قانونی اور آئینی نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کو سازش کے تحت متنازع کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف 8 فروری کو عوامی عدالت میں جانے سے گھبرا رہی ہے، اور مظلومیت کی کہانی بیچنے کی کوشش کررہی ہے، سابق امریکی صدر کو بغاوت کے الزام میں نااہل کر دیا گیا ہے، اب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سپریم کورٹ میں جا کر اپیل کریں گے، کیا 9 مئی کے واقعات کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہئے، امریکا میں نااہلی ہو سکتی ہے تو یہاں کیوں نہیں۔
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں میرے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی گئی، اور شفقت محمود نے پرانے ساتھ کا خیال نہ کیا اور پریس کانفرنس کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور